جرم

کراچی، گھریلو ملازمہ سے زیادتی و قتل کیس میں صلح کیلئے دبا ئوڈالنے پر پولیس کو نوٹس

Written by Peerzada M Mohin

سندھ ہائیکورٹ نے فیروز آباد میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے سے متعلق مقتولہ فضا کے والد کی درخواست پر تفتیشی افسر، ایس ایچ او فیروز آباد اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو فیروز آباد میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل سے متعلق مقتولہ فضا کے والد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 9ستمبر 2019 کو فیروز آباد کے علاقے میں بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ بیٹی کی لاش پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کا رنگ دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بغیر بچی کی لاش والدین کے حوالے کردی گئی۔ واقعہ کے نو دن بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ کیس میں 4 تفتیشی افسر تبدیل ہوچکے ہیں۔ پولیس صلح کے لیے دبا ئوڈال رہی ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر، ایس ایچ او فیروز آباد اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: