صحت

جبری ویکسینیشن کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، وزارت صحت

Written by Peerzada M Mohin

وزارت صحت نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ حکومت جبری طور پر ویکسین لگائے گی اور ویکسین لگانے سے انکار کی حوصلہ شکنی کے لیے کوئی منصوبہ زیر غور ہے۔وزارت صحت کے ترجمان ساجد شاہ نے بتایا کہ اس طرح کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم ویکسی نیشن کی حوصلہ افزائی اور یہ بات یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ عوامی مقامات اور تقاریب میں کوئی خطرہ نہ ہو، کسی بھی طرح جبری ویکسی نیشن نہیں ہوگی لیکن ہم صحت عامہ کی حفاظت کے لیے کچھ پابندیاں لگائیں گے تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کچھ اقدامات نے ان افواہوں کو مزید تقویت اس وقت دی جب حکومت سندھ نے اعلان کیا کہ جو ملازمین ویکسین نہیں لگوائیں گے انہیں جولائی کی تنخواہ نہیں دی جائے گی۔اسی طرح پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا کہ کووِڈ رسک الاؤنس ان ملازمین کو نہیں دیا جائے گا جن کے پاس ویکسی نیشن کارڈ نہیں ہوگا۔علاوہ ازیں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے عملے کو بھی بتادیا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کے بغیر انہیں اداروں میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: