پاکستان

محکمہ بلدیات نے گرین ایریا اور زرعی زمین پر ہاوسنگ سکیم بنانے پر پابندی لگا دی

Written by Peerzada M Mohin

محکمہ بلدیات نے گرین ایریا اور زرعی زمین پر ہاوسنگ سکیم بنانے پر پابندی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق گرین ایریا اور زرعی زمین پر ہاوسنگ سکیم بنانے پر پابندی لگا تے ہوئے محکمہ بلدیات نے ایل ڈی اے کو زرعی زمین پر ہاسنگ سکیمیں روکنے کی ہدایت کر دی۔محکمہ بلدیات نے تمام بلدیاتی اداروں کو یہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ بلدیات نے زرعی زمین کو بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالیسے محکمہ بلدیات نے لاہور شہر کے آس پاس زرعی زمین پر ہاسنگ سکیم بنانے سے روکنے کے احکامات کر دیے گئے ہیں۔اگر قوانین بنا کر ان کا اطلاق کیا جائے تو نہ صرف اس سے زمین کے استعمال میں کمی ہوگی بلکہ زرعی زمینوں کے ذریعے غذائی اجناس کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: