انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ معصومہ انور کا نیا ویڈیو سانگ ریلیز، سوشل میڈیا پر مقبول

معروف گلوکارہ معصومہ انور کا نیا ویڈیو سانگ ‘خط’ ریلیز کردیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر اس گانے کو بے حد پزیرائی مل رہی ہے۔ گانے کی کہانی فلموں کے معروف اداکار شفقت چیمہ کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے، ویڈیو سانگ کا میوزک معروف موسیقار فخر عباس نے ترتیب دیا ہے جبکہ ویڈیو کو ایگزیکٹو پروڈیوسر بلاول چوہدری اور ریان چوہدری نے بیک اسٹیج پروڈکشن اور آئیکونک سلوشن کے پلیٹ فارم سے جاری کیا گیا ہے۔گلوکارہ معصومہ نے کہاہے کہ میرا نیا ویڈیو سانگ ‘خط’ کا میوزک اور اس کا تھیم خوبصورت انداز میں تیار کیا گیا ہے جو میرے پرستاروں اور میوزک کے دلدادہ افراد کو اپنا گرویدہ بنا لے گا اور سب کو بہترین میوزک سننے کا موقع ملے گا۔ معروف اداکار شفقت چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو سانگ میں میری زندگی کے حوالے سے عکاسی کی گئی ہے، میرا پہلا ویڈیو سانگ ہے جس میں دکھائی جانے والی کہانی میرے بچپن سے اب تک کے سفر اور میرے احساسات کی خوبصورت منظر کشی کی گئی ہے، اس سانگ کو بہترین انداز میں گاتے ہوئے معصومہ انور نے گلوکاری کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: