انٹرٹینمنٹ

منال اور احسن ایک دوسرے کیلئے ہی بنے ہیں،صنم بلوچ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ کی جانب سے منال خان اور احسن محسن اکرام کو منگنی کی مبارکباد دی گئی ہے۔صنم بلوچ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی تقریب کی تصویر شیئر کی جس میں یہ جوڑی بہت خوش نظر آرہی ہے۔اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ماشاء اللہ یہ دونوں ایک دوسرے کیلئے ہی بنے ہیں’۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ ‘منال خان اور احسن محسن کو منگنی کی بہت مبارک ہو، اللہ تعالی تم دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے’۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: