انٹرٹینمنٹ

سائرہ بانو دلیپ کمار کی گھر واپسی پر خوشی سے نہال

بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ اور لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کی اس وقت خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی جب دلیپ صاحب کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، اپنے عہد کی خوبصورت ترین اداکارہ نے شوہر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے دلیپ کمار کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔واضح رہے کہ دلیپ کمار کو پھیپھڑے کے ایک کامیاب آپریشن کے بعد ممبئی کے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سائرہ بانو نے شوہر کی صحت یابی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ دلیپ صاحب گھر واپس آگئے ہیں، آج میں بہت خوش ہوں، جتنا ہم شکریہ ادا کریں ان سب کا جنھوں نے دلیپ صاحب کی تندرستی کیلئے دعائیں کیں، وہ کم ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: