انٹرٹینمنٹ

فردوس جمال کے بیان پر وسیم عباس نے ماہرہ خان کی حمایت کردی

ماہرہ خان اور فردوس جمال کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ ماہرہ سے متعلق فردوس جمال کو اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔کچھ سال قبل پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک تنازع نے اس وقت سر اٹھایا جب سینئر اداکار فردوس جمال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ماہرہ کو بطور ہیروئن کاسٹ کیے جانے پر تعجب کا اظہار کیا تھا۔ایک انٹرویو میں وسیم عباس نے اس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ماہرہ کو میں بہت بڑی اسٹار سمجھتا ہوں، وہ پاکستان کی ٹاپ اداکارہ ہیں جنہوں نے بیرونِ ملک پاکستان کی نمائندگی کی۔ وسیم عباس نے ماہرہ کو پاکستان کا چہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کسی بھی 18 یا 19 برس کی نئی اداکارہ اور ماڈل سے بہت زیادہ خوبصورت ہے، ہمیں کسی کی عمر کا تذکرہ ٹی وی پر بیٹھ کر نہیں کرنا چاہیے، اگر لوگ انہیں قبول کر رہے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں پھر چاہے کسی کی عمر 60 سال ہی کیوں نا ہو۔ دوسری جانب وسیم عباس نے سوشل میڈیا صارفین کے فردوس جمال سے متعلق رد عمل کی بھی مذمت کی۔اداکار نے کہا کہ فردوس صاحب ایک سینئر اور بہترین اداکار ہیں، لوگوں کو عزت برقرار رکھنی چاہیے تھی، ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی گئی جو انتہائی غلط تھا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: