صحت

گزشتہ 24گھنٹوں میں 16مریض انتقال کرگئے ، 583نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

Written by Peerzada M Mohin

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض انتقال کرگئے جبکہ 583 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور831 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12376 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 583 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 4.7 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5236 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک 4273258 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور327587 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 831 مریض صحتیاب ہو ئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 299175 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91.4 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 23176 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 22452 گھروں میں ،21 آئسولیشن سینٹرز میں اور 703 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 651 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 60 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 583 نئے کیسز میں سے 381 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 171،ضلع جنوبی 65، ضلع وسطی 45، ملیر 36، کورنگی 33 اور ضلع غربی میں سے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 35، نوشہروفیروز 18، ٹنڈو محمد خان 15، ٹھٹھہ 14، سانگھڑ، دادو اور جامشورو 12۔12، بدین اور سجاول 9۔9، لاڑکانہ اور تھرپارکر 8۔8، جیکب آباد اور قمبر 7۔7، عمرکوٹ 5، شہید بے نظیر آباد 4،ٹنڈو الہیار 3، کشمور اور سکھر 2۔2، گھوٹکی اور میرپورخاص میں سے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: