پاکستان صحت

کیٹگری سی میں شامل ممالک کی نئی فہرست جاری، پاکستانیوں کو وطن واپسی کی مشروط اجازت

Written by Peerzada M Mohin

کیٹگری سی میں شامل ممالک میں کرونا کیسز کم ہونے کے بعد وہاں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی کی نئی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق بنگلا دیش، برازیل، انڈونیشیا، ایران، عراق، جنوبی افریقہ، چلی، کولمبیا، نیپال، پیرو، فلپائن، بھوٹان سمیت دیگر ممالک پر فضائی پابندیاں برقرار ہیں۔ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق جون کے مہینے میں کیٹگری سی میں شامل ممالک سے پاکستانیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت ہوگی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو ریپڈ ٹیسٹ، قرنطینہ اور ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، مسافروں کی آمد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: