جرم صحت

کورونا ویکسینیشن سے انکار کرنے پر بنوں پولیس کی چھ لیڈی کانسٹیبل معطل ، تنخواہ بند

Written by Peerzada M Mohin

کورونا ویکسینیشن سے انکار کرنے پر بنوں پولیس کی چھ لیڈی کانسٹیبل معطل ، تنخواہ بند، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اعلامیہ جا ری کر دیا ، تفصیلات کے مطابق بنوں پولیس کے تمام عملہ و اہلکاروں کو بنوں پولیس لائن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسینیشن کی جا رہی ہے گزشتہ روز روایتی خوف کے باعث چھ لیڈی پولیس کانسٹیبل نے کورونا ویکسین لگانے سے انکار کیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمران شاہد نے کارروائی کرتے ہوئے تفصیلات طلب کیں جس میں ہیڈ کانسٹیبل رفعت سہیل ،کانسٹیبل رخسانہ ،کانسٹیبل روہیدہ ،کانسٹیبل روقیہ ،کانسٹیبل ذاکیہ رحمن اورکانسٹیبل گلشن شامل ہیں جنہیں معطل کرکے لائن حاضر کیا جبکہ ان کی تنخواہ بھی بند کر دی گئی ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: