جرم صحت

حکومت نے ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے،محکمہ صحت راولپنڈی

Written by Peerzada M Mohin

حکومت پنجاب نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اہم مزارات کے باہر بھی ویکیسنشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔یہ بات محکمہ صحت راولپنڈی کے ترجمان نے کہی۔ ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی کی سیاسی قائدین اور انتظامی افسران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ہر صورت لگوائیں کیونکہ حکومت پنجاب کے فیصلہ کے مطابق ایسے اضلاع جسکی 20فیصد آبادی نے کورونا ویکسینیشن کرائی ہے ان اضلاع میں مکمل کاروبار کھول دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ اب ویکیسنشن کے لئے پن کوڈ کی ضرورت نہیں ہے صرف اپنا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور ویکیسنشن کروا لیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: