پاکستان

ڈانس پارٹی میں انڈین گانوں پر کراچی پولیس کے افسر کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

Written by Peerzada M Mohin

پولیس اسٹیشن میں ڈانس پارٹی انڈین گانوں پر کراچی پولیس کے افسر کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہے کہ انڈیا کے گانے ہوش نہ خبر ہے پرلیاقت آباد تھانے کے انویسٹی گیشن کے کمرے میں ڈانس پارٹی کی جارہی ہے ،چند ماہ قبل ڈانس کرنے والے پولیس افسر سب انسپکٹر عابد شاہ کو لیاقت آباد تھانے سے معطل کردیا تھاوہ اس وقت ایڈیشنل ایس ایچ او لیاقت آباد تھے ، چند روز قبل عابد شاہ نے لیاقت آباد انویسٹی گیشن میں دوبارہ ٹرانسفر کرالیا اس کی خوشی میں عابد شاہ اپنے دوستوںِ اور مخبروں کے ہمراہ تھانے کے کمرے میں ڈانس پارٹی کررہا تھا ، اس حوالے سے عابد شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ برتھ ڈے پارٹی کو غلط رنگ دیا گیا نا یہ میرا آفس ہے اور نہ ہی پولیس اسٹیشن کا کمرہ چھ ماہ قبل کی ویڈیو ہے جو ایک دوست کے آفس میں بنائی تھی ، انھوں نے کہا کہ ایک دوست نے اپنے واٹس ایپ کے اسٹیٹس پر لگادی تھی جس کی وجہ سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا افسران کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرونگاپروپیگنڈے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: