بچوں کی مزوری کے عالمی دن پر وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین چودہ سال سے کم عمر بچوں سے مشقت کی اجازت نہیں دیتا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ بچوں سے مزدوری کرانے کی عمر نہیں ہے ،کم عمر بچوں سے مشقت کرانے والے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،بچوں کو تعلیم دیں ان سے مزدوری نہ کرائیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی عائد کی ہے ،اگر کوئی بچہ کسی کے گھر ملازمت کر رہا ہے تو پولیس کو رپورٹ کریں ،بچے ہمارا مستقبل انسے بچپن اور عزت نفس نہ چھینیں ،بچوں کے خواب نہ چھینیں یہی بچے ملک کو آگے لیکر چلیں گے۔
٭٭٭٭٭