جرم

سرگودھا، نوجوان نے فائرنگ کر کے بہن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

Written by Peerzada M Mohin

سرگودھا میں نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر اور دوسرے نوجوان نے اپنی شادی شدہ حقیقی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے جس پر پولیس نے دونوں واقعات کی مقتولین دوشزاوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے ہسپتال منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابقسرگودھا کے قصبہ شاہپور کے گاؤں مڈھ کے قریب نوجوان محمد ممتاز نے فائرنگ کر کے اپنی شادی شدہ بہن انور بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔جبکہ سلانوالی مکہ کالونی کی گلی نمبر 4 میں غیرت کے نام پر نوجوان کاشف عرف چاند نے حقیقی بہن کو غیرت کے نام پر پسٹل 30 بور سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقعہ سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ سلانوالی اور پولیس تھانہ شاہپور صدر نے مقتولین دوشزاوں کی نعشیں اپنی تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں منتقل کر دیں اور جائے وقوعات سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: