جرم دنیا

پاکستان کے خدشات بے بنیاد، پکڑا گیا مواد یورینیم نہیں ہے، بھارتی وزارت خارجہ

Written by Peerzada M Mohin

بھارت نے کہاہے کہ جو چیز ضبط کی گئی ہے وہ یورینیم یا تابکاری مواد نہیں ہے اور پاکستان کے اس حوالے خدشات بے بنیادہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں یورینیم معدنیات پکڑے جانے کے بارے میں کہا کہ اس مواد کی تفتیش کی گئی ہے اور وہ تابکاری مادہ نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے تفتیش کے مطالبے کو مسترد کر دیا،نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم بگچی کا کہنا تھاکہ مادی نمونوں کی مناسب جانچ پڑتال اور لیبارٹری کے تجزیے کے بعد محکمہ اٹامک انرجی اور بھارتی حکومت نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے پکڑا جانے والا مواد یورینیم یا کوئی تابکار مادہ نہیں ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ میڈیا رپورٹ کی بنیاد پر پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے بھارت سے متعلق غیر ضروری تبصرے کیے گئے ،وزارت خارجہ کے بیان کے بعد جب بوکارو میں پولیس حکام سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے تو اپنی پریس کانفرنس میں گرفتار شدہ افراد سے یورنیم معدنیات ضبط کرنے کا دعوی کیا تھا تو پھر اب کیا ہوا۔ آخر کس کی بات درست ہے؟ اس پر ایک سینیئر پولیس افسر نے کہا کہ اس بارے میں ابھی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: