دنیا

براڈ شیٹ کو پاکستان سے ملنے والے 29 ملین ڈالر پر امریکی کمپنی کا دعوی خارج

Written by Peerzada M Mohin

امریکی جج نے برطانوی فرم براڈ شیٹ کے 29 ملین ڈالر پر امریکی کمپنی ہیج فنڈ وی آر گلوبل پارٹنر کا دعوی خارج کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی ہیج فنڈ وی آر گلوبل پارٹنر نے براڈ شیٹ کے خلاف امریکا اور آئیل آف مین(برطانوی خودمختار جزیرہ) میں کیس کیے تھے۔ہیج فنڈ وی آر گلوبل پارٹنر نے براڈ شیٹ کے خلاف امریکا اور آئل آف مین میں کیس کیے تھے اوربراڈ شیٹ کو پاکستان سے ملنے والے 29 ملین ڈالر پر اپنا حق جتانے کی کوشش کی تھی،امریکی جج نے براڈ شیٹ کے 29 ملین ڈالر پر ہیج فنڈ کا دعوی خارج کردیا جب کہ براڈ شیٹ اور وی آر گلوبل کے درمیان آئیل آف مین میں تنازع ابھی عدالت میں ہے۔رپورٹس کے مطابق وی آر گلوبل نے براڈ شیٹ کے وکلا کو پاکستان پرکیس کے لیے 6 ملین ڈالر دیے تھے۔وی آرگلوبل کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ نے ہرجانے کی رقم مخصوص اکائونٹ میں نہ رکھ کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: