دنیا

سینئر امریکی اور چینی اہلکاروں کے مابین تکرار، اہم ترین اختلافات زیر بحث

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور چین کی خارجہ پالیسی کے سینیئر مشیر یانگ جی ایچی نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات چیت میں ان تمام معاملات پر بحث ہوئی، جن پر ان دونوں بڑی عالمی طاقتوں کے مابین اختلافات پائے جاتے ہیں۔ بلنکن نے ہانگ کانگ میں جمہوری اقتدار کو درپیش چیلنجز، سنکیانگ میں ایغور مسلم اقلیت پر مبینہ مظالم، تائیوان، تجارت اور کئی دیگر مسائل پر اپنا موقف پیش کیا۔ چینی اہلکار نے امریکا کو تنبیہ کی کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے پرہیز کرے۔ اس گفتگو میں کورونا وائرس کی وبا کا آغاز بھی زیر بحث آیا، جس پر چینی موقف یہ ہے کہ امریکا اس بارے میں چھان بین کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں میں ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: