دنیا

اسرائیلی عقوبت خانے میں فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو جاری

Written by Peerzada M Mohin

اسرائیلی اخبار کی ویب سائٹ پر پہلی بار ایک ایسی ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں اسرائیلی فوج کے درندہ صفت اہلکاروں کو جزیرہ نما النقب کی جیل میں گھس کس وہاں پرموجود نہتے فلسطینی قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق یہ ویڈیودو سال پرانی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صہیونی فوجی جلاد درجنوں فلسطینی قیدیوں کو باندھ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ واقعہ سنہ 2019 کا ہے۔اسرائیلی فوج نے اس واقعے میں ملوث فوجی اہلکاروں کی تعداد دس ہے جب کہ ان میں سے صرف چار سے پوچھ گچھ کی گئی اور اس کے بعد اس کیس کو بند کردیا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورس کے 10 درندہ صفت ہٹے کٹے اہلکار جزیرہ نما النقب جیل میں گھس کر 55 قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یہ واقعہ اسرائیلی ریاست کے اس دعوے کی قطعی طور پر نفی کرتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کے حقوق کا احترام کرتا اوران کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے تحت برتاو کیا جاتا ہے۔ اس واقعے میں ملوث اسرائیلی فوجی افسر کو ترقی دے دی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ملٹری پولیس کی یونٹ 433 نے اس کی تحقیق کی مگر صرف چار اہلکاروں سے پوچھا گیا اور اس کے بعد اس کیس کو داخل دفتر کردیا گیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں پر تشدد کوئی نئی بات نہیں اور قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کے واقعات آئے روز ذرائع ابلاغ میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: