صحت

جی سیون ممالک کا کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکوں کی امداد کا وعدہ

Written by Peerzada M Mohin

جی سیون ممالک نے کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں دیگر ممالک کو امداد میں دینے کا وعدہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انگلینڈ میں جاری جی سیون سربراہ اجلاس میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، اٹلی،فرانس، جرمنی اور جاپان کے رہنمائوں نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں وبا سے متاثر رکن ممالک کی معیشتوں کی بحالی کے لیے اقدامات پرغور کیا گیا۔اس موقع پر عالمی رہنماوں سے ملکہ برطانیہ سمیت شاہی خاندان کے افراد کی خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔ملکہ نے تلوار منگواکرکیک کاٹا اور فوٹوسیشن کے لیے رہنماجمع ہوئے تو ازراہ مذاق بولیں کیا آپ لوگوں کو ایسے نظر آنا چاہیے جیسے آپ اسے بہت انجوائے کررہے ہیں؟ ملکہ کا دلچسپ جملہ سن کر تمام رہنما ہنس پڑے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: