دلچسپ خبریں

کیٹ مڈلٹن امریکی خاتونِ اول کی میزبانی کرنے پر خوش

Written by Peerzada M Mohin

ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن امریکی خاتونِ اول جِل بائیڈن کی میزبانی کے فرائض انجام دے کر اور برطانوی اور امریکی مبصرین سے ملاقات کرکے بے حد خوشی ہوئیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیٹ مڈلٹن نیجِل بائیڈن کے ہمراہ ایک اسکول کا دورہ کیا اور بچپن کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر جِل بائیڈن کے ہمراہ اسکول کے دورے سے چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں ۔انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر جل بائیڈن اور برطانیہ و امریکہ کے ماہرین کی بچپن کی اہمیت اور اس کی بہتری کیلئے اقدامات پر گفتگو کرنے کی میزبانی کرنا بہت اچھا تھا۔واضح رہے کہ جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کے صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن برطانیہ میں موجود ہیں، بطور صدر یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: