جرم

شادی کی تقریب میں تاخیر سے آنیوالے مہمانوں کیلئے ٹیبل کرسیاں لگانے سے انکار پر بیرے پر بدترین تشدد،موقع پر دم توڑ گیا

Written by Peerzada M Mohin

شادی کی تقریب میں تاخیر سے آنے والے مہمانوں کے لئے ٹیبل کرسیاں لگانے سے انکار پر شادی کی تقریب کے منتظمین کا شادی ہال کے بیرے پر بدترین تشدد، 35 سال ٹھاڑو شورو موقع پر دم توڑ گیا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ بلدیہ پر درج کر لیا گیا، کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔بلدیہ تھانہ کی حدود میں واقع لنک سٹی شادی ہال میں شادی کی تقریب کے منتظمین کے بیہمانہ تشدد کے نتیجے میں شادی ہال کا ویٹر (بیرا) 35 سالہ ٹھارو شورو دم توڑ گیا، تھانہ بلدیہ پر درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم شاہ محمد نے ویٹر کو تاخیر سے آنے والے مہمانوں کے لئے ٹیبل کرسیاں لگانے کا کہا جس پر مقتول ویٹر نے شادی ہال کا ٹائم ختم ہوجانے پر ٹیبل کرسیاں لگانے سے معذرت کی اور شادی ہال انتظامیہ سے رابط کرنے کو کہا جس پر مبینہ طور پر نشے میں دھت بااثر ملزمان نے تیش میں آ کر ویٹر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس پر بیرے کے ساتھیوں نے ملزمان کو تشدد سے روکنا چاہا تو انہوں نے اسلحہ تان کیا اور بیرے پر تشدد جاری رکھا اور بعدازاں موقع سے فرار ہوگئے، شدید زخمی ٹھاڑو شورو کو اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کی، واقعہ کی ایف آئی آر مقتول کے کزن شوکت شورو کی مدعیت میں تھانہ بلدیہ پر درج کی گئی ہے جس میں تشدد، قتل اور خوف وہراس پھیلانے کی دفعات شامل ہیں، مقدمے میں نامزد ملزمان میں کسی کی گرفتار عمل میں نہیں آ سکی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: