انٹرٹینمنٹ

معروف بیوٹیشن عائشہ جاوید کی رہائش گاہ گارڈن ٹاؤن پر مجلس عزاء کا اہتمام


معروف بیوٹیشن عائشہ جاوید کی رہائش گاہ واقع برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن میں محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔اداکاراؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ذاکرہ فراہ بتول اور اسماء شمسی نے شہداء کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے اور شبیہہ ذوالجناح برآمد کی گئی ۔ مجلس عزاء میں گلوکارہ شاہدہ منی ، اداکارہ میرا ،خوشبو خان ، آفریں پری ، ٹمی رائے ، صومیہ خان ،عذرا جہاں،رفعت بیگم، نادیہ علی اور شین سمیت دیگر نے شرکت کی ۔گلوکارہ صائمہ جہاں نے سوزوسلام پیش کیا۔






About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: