انٹرٹینمنٹ

ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز تقریب 23اکتوبر کو الحمراء میں ہوگی

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اورچیئرمین ایشین ایکسی لینس پرفا رمنس ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا ہے کہ 27،ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ زکی تقریب 23،اکتوبر 2021ء کو الحمراء ہال نمبر 1 شاہراہ قائد اعظم لاہور میں منعقد کی جارہی ہے۔ ایوارڈز کیٹٹیگریز میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ، ٹاؤن پلانرز ،بلڈرز ،پراپرٹی کنسلٹنٹ ،فلم، ٹی وی سٹیج، سماجی خدمات،خواتین، فیشن انڈسٹری، ماڈلز،بوتیک،بیوٹیشن،بزنس مین،، آٹو انڈسٹری،جنرل انشورنس،کا سمیٹکس، میڈیا کنسلٹنٹ، آؤٹ ڈور ایڈورٹائزر،اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد اورنامور شخصیات جنہوں نے گزشتہ 10سے 25 سال تک بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ان کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جائے گا۔ تقریب کے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں،۔ تقریب میں پاکستان کی معروف شخصیات شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگائیں گے۔ تقریب میں نامور اداکار،ماڈلز اپنی پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کریں گے جبکہ معروف گلوکار نغمات پیش کریں گے۔ وفاقی وصوبائی وزراء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہوں گے۔تقریب حکومت کی نافذ کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرت ہوئے منعقد کی جارہی ہے۔

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: