انٹرٹینمنٹ

ظفر اقبال نیویارکر کے گائے گیت کی ویڈیو وکی سمراٹ کی ڈائریکشن میں مکمل

سمراٹ گھرانے کے وکی سمراٹ نے امریکی نثراد پاکستانی گلوکار
گلوکار ظفر اقبال نیویارکر اور حمیرا چنا کا گایا سونگ”چٹے دن وانگوں” کا ویڈیو شوٹ مکمل کر لیا ۔ویڈیو کے ڈائریکٹر اور کوریوگرافر وکی سمراٹ خود ہیں۔ویڈیو میں ماڈل زین اور
ماڈل علیزے خان جلوہ گر ہوئے ہیں۔ وکی سمراٹ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس سے پہلے بھی مختلف سنگرز کے ویڈیو سونگز کی ڈائریکشن دے چکے ہیں۔ظفر اقبال نیویارکر اور حمیرا چنا کے گائے اس سونگ کو شوٹ کرنے میں بہت مزا آیا ۔وکی سمراٹ نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ظفر اقبال نیویارکر نے مجھے اس ویڈیو کے لئے منتخب کیا ۔گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ملک کے نامور گلوکار اور موسیقاروں کے ساتھ سونگ کئے ہیں۔ان سونگ کی ویڈیو بھی بنوائی ہیں اس بار وکی سمراٹ کو موقع دیا کہ وہ میرے اور حمیرا چنا کے گائے سونگ کی ویڈیو بنائے۔امید ہے اس سونگ کو پسند کیا جائے گا ۔

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: