پاکستان صحت

این آئی سی وی ڈی کا تاریخی کارنامہ، فالج کا نیا طریقہ علاج متعارف

پہلی بار فالج کے مریض کے دماغ میں اسسٹنٹ ڈال کر خون کا لوتھڑا نکالا گیا
مفت فالج کے علاج سے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے اور ہمیشہ کی معذوری سے بچ سکیں گیں، پروفیسر ندیم قمر
کراچی این آئی سی وی ڈی نے فالج کا مفت علاج شروع کر دیا، فالج کا نیا طریقہ علاج متعارف کرادیا۔این آئی سی وی ڈی کراچی نے کیتھیٹر پر مبنی فالج کا نیا طریقہ علاج متعارف کرا کے ایک نئی تاریخ رقم کر ڈالی۔ پہلی بار فالج کے مریض کے دماغ میں اسسٹنٹ ڈال کر خون کا لوتھڑا نکالا گیا۔ریڈیالوجسٹ این آئی سی وی ڈی عرفان لطفی کے مطابق پروسیجر کے بعد 48 سالہ خاتون مریضہ طبی لحاظ سے بہتر ہے اور وہ پوری طاقت کے ساتھ متحرک ہوگئی ہے۔ پاکستان میں اموات کی دوسری بڑی وجہ فالج اور مناسب آگاہی کا فقدان ہے۔پروفیسر ندیم قمرکے مطابق مفت فالج کے علاج سے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے اور ہمیشہ کی معذوری سے بچ سکیں گیں۔ این آئی سی وی ڈی کا شمار دنیا کی بہترین کارڈیک اسپتالوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسٹروک انٹروینشن پروسیجر بالکل مفت سرانجام دیا جارہا ہے، اس پروسیجر کو بہترین نتائج کے ساتھ سرانجام دیتے رہینگے۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: