دلچسپ خبریں

ایک سو ممالک کا جنگلات کی کٹائی روکنے کا عہد

ابتدائی طور پر منصوبے کیلئے 12ارب امریکی ڈالر جمع کیے جائیں گے
گلاسگو میں عالمی ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں ایک سو سے زائد ممالک نے سن 2030 تک جنگلات کی تباہی کو روکنے کا عہد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں شامل ممالک، بشمول جرمنی اور پوری یورپی یونین دنیا کے 85 فیصد جنگلاتی رقبے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ رقبہ تقریبا 34 ملین مربع کلومیٹر بنتا ہے۔ اس معاہدے میں سب سے بڑے جنگلات والے ممالک بھی شامل ہیں۔ ان ممالک میں کینیڈا، روس، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، چین، ناروے اور جمہوریہ کانگو شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کے لیے تقریبا 12 ارب امریکی ڈالر جمع کیے جائیں گے۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: