انٹرٹینمنٹ

زین ملک کی بہنوں نے بھائی کی حمایت کردی

یہ طوفان بھی گزر جائے گا،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے آپ خوشی اور سکون سے کتنے ہی دور نظر آتے ہیں لیکن آخرکار یہ ملے گا، اچھے دن آپ کی سوچ سے بھی زیادہ قریب ہوتے ہیں،ولیحہ ملک
نیو یارک پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کی بہنوں ولیحہ ملک اور صافا ملک نے جیجی حدید اور ان کی والدہ یولانڈا حدید کی جانب سے لگائے گئے ہراسگی کے الزامات پر اپنے بھائی کی حمایت کردی ہے۔ولیحہ ملک اور صافا ملک نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر شادی، خاندان، کرما اور خواتین کا احترام کرنے کے بارے میں کچھ پوسٹ شیئر کی ہیں۔ولیحہ ملک نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ‘ یہ طوفان بھی گزر جائے گا۔’انہوں نے لکھا کہ ‘اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ خوشی اور سکون سے کتنے ہی دور نظر آتے ہیں لیکن آخرکار یہ ملے گا، اچھے دن آپ کی سوچ سے بھی زیادہ قریب ہوتے ہیں۔’ولیحہ ملک نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں بھائی کو لوگوں سے امید نہ رکھنے کا مشورہ دینے کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا ہے کہ ‘آپ انہیں اپنے آپ کو دکھ دینے دیں اور مایوس کرنے دیں’۔پوسٹ میں مزید لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے کہ ‘ اللہ سب دیکھ رہا ہے ، صبر کریں وہ آپ کے درد کو جانتا ہے، وہ آپ کے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑ دے گا۔ محبت اور شفقت کیلئے خلقِ خدا پر انحصار کرنا چھوڑ دیں وہ آپ کو ہمیشہ مایوس کریگی’۔انہوں نے شادی کے بارے میں ایک پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ ‘ جب آپ کسی سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو براہ کرم، سوچ سمجھ کر کریں۔ کسی کے ساتھ آپ کے مزاج کا ملنا اس بات سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ آپ کس کے ساتھ اچھے لگتے ہیں’۔پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ‘ صرف کسی کے ساتھ ملنا، ہنسنا یا دلچسپی رکھنا شادی کو کامیاب نہیں بنا سکتا’ ۔صافا ملک نے اپنی بھائی کی حمایت میں فیملی کی اہمیت کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی جسے ولیحہ ملک نے بھی پنے انسٹا اکائونٹ پر ری شیئر کیا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: