کھیل

کوہلی کی بیٹی کو دھمکیاں، پاکستانی مداح انوشکا اور ویرات کی حمایت میں بول پڑے

مودی کے بھارت میں انتہاپسندی پاگل پن کا روپ دھار چکی ہے، تکبر اور جھوٹے احساس برتری میں مبتلا بھارتیوں نے تمام اخلاقی حدیں پار کرلی ہیں، صارفین
کراچی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے مسلمان فاسٹ بائولر محمد شامی کے حق میں بیان دینے پر متعصب بھارتیوں کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ویرات اور انوشکا کی حمایت میں بول پڑے۔پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ‘انوشکا شرما’ سر فہرست ٹرینڈز میں شامل ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی بھارتیوں کے اپنے اسٹارز سے اس طرح کے رویے کی مذمت کررہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ہندو انتہا پسند کوہلی کی معصوم بچی کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ہمیں آج قائد اعظم کا شکرگزار ہونا چاہئے کہ انہوں نے ایک الگ وطن کیلئے کوشش کی۔نریندرا مودی کے بھارت میں انتہاپسندی اب پاگل پن کا روپ دھار چکی ہے۔ تکبر اور جھوٹے احساس برتری میں مبتلا بھارتیوں نے تمام اخلاقی حدیں پار کرلی ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ ہار یا جیت تو کھیل کا حصہ ہے، لیکن کوہلی اور انوشکا کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینا افسوسناک ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: