پاکستان ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر فریقین کو نوٹس

لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے سینیٹ میں تحریری بیان دیا کہ ایف آئی اے نے توہین آمیز مواد شیئر کرنے والے 256 افراد کے خلاف کیسز پی ٹی اے کو بھجواے تاکہ ان کو بلاک کیا جا سکے۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے 66 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے ۔ درخواست گزار کے مطابق توہین آمیز مواد ناقابل معافی جرم ہے باقی 190 افراد کو چھوٹ نہیں دی جاسکتی ۔استدعا ہے کہ ایف آی اے کو تمام افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: