انٹرٹینمنٹ

تصویر چرانے پر سوناکشی کی ہما قریشی کو قانونی نوٹس کی دھمکی

سوناکشی سنہا نے اداکارہ ہما قریشی کو تصویر چرانے پر قانونی نوٹس بھجوانے کی دھمکی دے دی ہے۔گزشتہ روز اداکارہ ہما قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو ہالووین تہوار کی مبارک باد دی اور کیپشن میں لکھا کہ میری یہ تصویر گزشتہ رات کی ہے تاہم سوناکشی سنہا اپنی تصویر چوری ہونے پر فوراً متحرک ہوگئیں۔سوناکشی سنہا نے ہما قریشی کی پوسٹ پر مداحوں کے سامنے چوری کا پول کھول دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘میری اجازت کے بغیر آپ میری تصویر اپنی پروفائل پر کیوں پوسٹ کر رہی ہیں؟ اور اسے اپنی تصویر قرار دے رہی ہیں۔سوناکشی سنہا کے کمنٹ کے بعد ہما قریشی کے بھائی اداکار ثاقب سلیم بھی میدان میں آگئے۔ ثاقب سلیم نے اپنی بہن کو مخاطب کرتے ہوئے قہقہہ لگایا اور لکھا کہ ‘یہاں بھی دھوکہ بازی’۔ سوناکشی سنہا نے جواب میں لکھا کہ ‘ہما قریشی میری تصویر استعمال کر کے لوگوں کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں، وہ میری تصویر استعمال کر رہی ہیں، برائے کرام انہیں سمجھائیں۔دوسری جانب سوناکشی سنہا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ہما قریشی کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ لگاتے ہوئے لکھا کہ ‘صرف ستائش کے لیے میری تصویر کو اپنی بنا کر پیش کرنا بند کریں، میں آپ کو قانونی نوٹس بھیج رہی ہوں۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: