انٹرٹینمنٹ

شلپا کے شوہر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے

اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس غیرفعال کردیئے۔راج کندرا کو رواں سال جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف ایپس پر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جنہیں 21 ستمبر کو ضمانت پر رہائی ملی تھی۔تاہم راج کندرا کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر خاصے متحرک رہتے تھے اور دلچسپ ویڈیوز بنانے کے باعث اپنے فالوورز میں مقبول بھی تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا جیل سے گھر آنے کے بعد سے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کررہے تھے جب کہ اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کردیے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: