انٹرٹینمنٹ

شہریار منور، دپیکا پڈوکون کا دبئی میں ایک ساتھ ڈنر

پاکستان کے معروف اداکار شہریار منور اور بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ایک ساتھ تصویر وائرل ہوئی ہے۔دونوں اداکاروں کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر سے متعلق کہا جارہا ہے کہ دونوں نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر دبئی میں کسی مقام پر ڈنر کیا ہے۔وائرل ہونے والی اس تصویر میں دپیکا پڈوکون کو سیاہ رنگ کا لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شہریار منور نے نیلے رنگ کی شرٹ اور سفید جینس پہنی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر سے متعلق شہریار منور نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔شہریار منور اور دپیکا پڈوکون حال ہی میں دبئی میں ہونے والے ‘فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس ایوارڈز’ کی تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں متعدد پاکستانی و بھارتی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔مذکورہ ایوارڈز تقریب میں پاکستانی و بھارتی شوبز شخصیات کے علاوہ مشرق وسطی ممالک کے اداکاروں و گلوکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔شہریار منور نے اپنی شارٹ فلم ‘پرنس چارمنگ’ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہریار منور اور دپیکا پڈوکون کی وائرل ہونے والی یہ تصویر انہی ایوارڈز کی تقریب کے بعد کی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: