صحت

نیدرلینڈز میں بڑھتے کورونا کیسز پر ماسک کی پابندی دوبارہ لگانے کا فیصلہ

نیدرلینڈز میں بڑھتے کورونا کیسز پر قاپو پانے کے لیے ماسک کی پابندی دوبارہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم مارک روتھ نے کہاکہ کورونا کیسز پر قابو پانے کے اقدامات دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ماسک پہننے کی پابندی بھی دوبارہ لگانے کا فیصلہ ہوا ہے۔وزیراعظم مارک روتھ نے کہا کہ میوزیم، جم اور دیگر عوامی مقامات پر 6 نومبر سے ویکسی نیشن کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔
٭٭٭٭
رازداری ختم ہونے کے خدشات کے باعث فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کر دیا
نیویارک(این این آئی)رازداری ختم ہونے کے خدشات کے باعث فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیچر کے خاتمے کے بعد فیس بک لگ بھگ ایک ارب صارفین کا اسکین ڈیٹا ختم کر رہا ہے۔چہرے کی شناخت کے معاملے پر فیس بک طویل عرصے سے تنقید کا شکار تھا۔ فیس بک کی جانب سے یہ انتہائی اقدام حساس دستاویزات لیک ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔بند کیئے گئے فیچر سے صارفین کی تصاویر میں نظر آنے والے افراد کی شناخت خود بخود ممکن تھی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: