انٹرٹینمنٹ

عبد العزیز میمن انقلابی شاعر حبیب جالب کی قبر پر پہنچ گئے

لاہور  : پاکستان کے معروف انقلابی
شاعر حبیب جالب مرحوم کے مزار کی مخدوش صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سابق رکنِ قومی اسمبلی اور احباب حبیب جالب گروپ کے سربراہ عبدالعزیز میمن نے خصوصی طور پر کراچی سے لاہور آکر مزار کی صورتحال کا جائزہ لیا اور فوری طور پر سلیم احمد ودیگر افراد پر مشتمل کمیٹی بنا کرمزارکی تعمیر ومرمت شروع کر نے کی ہدایت دیں وہ تمام کام اپنی ذاتی حیثیت میں کروارہے ہیں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعزیز میمن نے کہا کہ حبیب جالب مرحوم وہ شاعر ہیں جنھوں نے اس ملک کے لوگوں کو ایک نئی سوچ دی اور بتایا کہ عوام کسی کی غلام نہیں بلکہ آزاد اور خود مختار ہے انھوں نے کہا کہ آئندہ سال جشن جالب شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا اس سلسلے میں لاہور اور کراچی میں تقریبات منعقد ہوں گی۔

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: