انٹرٹینمنٹ

ثمن رائے ان ایکشن

 

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات و ثقافت ثمن رائے نے چارج سنبھالتے ہی پنجاب بھر کی آرٹس کونسل انتظامیہ کو متحرک ہونے اور روزانہ کی بنیاد پر ثقافتی پروگرامز اور فنی سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں بھی منعقدہ موسیقی، گائیکی اور ادبی بیٹھکوں سمیت دیگر اہم پروگراموں کو عوام کے لئے سوشل میڈیا پر لائیو دکھایا جائے تا کہ دلچسپی کے حامل افراد اور شہری گھر بیٹھے ان مواقعوں سے محظوظ اور لطف اندوز ہو سکیں۔ ثمن رائے فن و ثقافت کے فروغ اور ترویج کو پنجاب آرٹس کونسل کی اولین زمہ داری اور مشن قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ معاشرے میں شعبہ فن و ثقافت کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہی ثقافت قومی وحدت کا بہترین زریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔ثمن رائے بطور سربراہ آرٹس کونسلز کو فن و ثقافت کے شعبہ کے لئے نرسریوں کا مقام دیتی ہیں۔ان کے مطابق حال میں ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبے کی تمام ڈویژنز میں ادبی بیٹھکیں قائم کی گئی ہیں جو پنجاب میں شعبہ ثقافت کے پھلنے پھولنے کے لئے کئے گئے اہم اور نمایاں اقدامات میں سے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے یہ بھی کہتی ہیں کہ گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جو 6 شعبہ جات میں مقابلوں پر مشتمل ہو گا۔ یہ مقابلہ جات اضلاع کی سطح پر باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے فنکار سامنے لانے میں مزید معاون ثابت ہو گا۔

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: