پاکستان

عالمی شہرتِ یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی اراضی پر قبضہ کا کیس

مقامی وکیل کی جانب سے عالمی شہرتِ یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی 25 ایکڑ اراضی پر قبضہ کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ میں مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ نے اوورسیز پاکستانی عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کیس کی سماعت کی۔محمود بھٹی نے عدالت میں سامنے پیش ہوکر اپنے کیس بارے عدالت کو بتایا کہایک مقامی وکیل نے ملتان روڈ پر واقع میری 25 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیا ہے ۔یہ اراضی میں نے یتیم بچوں کے لیے یتیم خانہ بنانے کیلئے خریدی تھی۔وکیل نے میرے اوپر 10سے زائد مقدمات درج کرائے ہیں،
محمود بھٹی نے کہا کہ اگر عالمی میڈیا میں کوئی بیان دوں تو میرے ملک کی بدنامی ہوگی۔
میں اپنی بیرون ملک مصروفیات کی وجہ سے یہاں نہیں رک سکتا۔محمود بھٹی نے عدالت سے التجا کی کہ جج صاحب میں نے گناہ نہیں کیا میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔عدالت نے کہا کہ اس کیس میں دیکھنا ہوگا کہ سائبر کرائم بنتا بھی ہے کہ نہیں، عدالتی معاون مقرر کریں گے کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا ہوگا۔عدالت نے محمود بھٹی کو کیس میں حاضری سے استثنیٰ دیدیا اور 26 نومبر تک فریقین کے وکلاء کو طلب کرلیا۔

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: