پاکستان

سانول مٹھڑا شو ،پنجاب آرٹس کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے کا ایک اور چھکا،لاہورہوں کے دل جیت لئے

جنوبی پنجاب کی ثقافت اجاگر کرنے کے لئے پنجاب آرٹس کونسل نے الحمراء لاہور میں “سانول مٹھڑا “جنوبی پنجاب میگا کلچرل شو کا انعقاد کیا۔ثقافتی شو میں ملتان،ڈی جی خان اور بہاولپور کے روایتی رقص نے سماں باندھ دیا۔ سرائیکی زبان کے معروف گلوکاروں نے اپنی گائیکی سے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

گلوکارہنادیہ ہاشمی،گلوکار عارف خان بابر،مشہور گائیک شیراز شبیر کھوسہ، گلوکار جمیل پروانہ اور دیگر نے بھی اپنی آواز کے جادو سے شرکاء سے داد حاصل کی۔ثقافتی شو میں ملتان کے مشہور ڈاچی ڈانس نے شائقین سے خوب داد وصول کی

۔ڈاچی ڈانس کے کمانڈر چاچا شریف نے گلوکارہ نادیہ ہاشمی سے ڈاچی پر سوار ہونے کی فرمائش کی جس نادیہ نے قبول کرلی ۔نادیہ نے ڈاچی پر سوار ہوکر لوک گیت” ڈاچی والیا موڑ موہاڑ وے “گایا.جس پر سارا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔شو میں پنجاب آرٹس کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے سمیت ملتان ،بہالپور اور ڈی جی خان آرٹس کونسل کے سربراہ بھی موجود تھے۔

شوکو دیکھنے والوں کا کہنا تھا کہ پنجاب آرٹس کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر  ثمن رائے نے ہمیشہ اچھا کام کیا ہے ۔اج انہوں نے ایک اور چھکا لگاتے ہوئے  جنوبی پنجاب کی ثقافت کو لاہور میں پیش کراکے لاہوریوں کے دل جیت لئے ہیں۔

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: