انٹرٹینمنٹ

ماہ نور اور ظفری خان کی کیپری تھیٹر گوجرانوالہ میں شاندار پرفارمنس

کیپری تھیٹر گوجرانوالہ میں ماہ نور اور ظفری خان نے اپنی شاندار پرفارمنس سے دھوم مچا دی۔ڈرامہ شائقین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے کیپری تھیٹر اسٹیج آرٹسٹ ماہ نور اور کامیڈین ظفری خان نے ڈرامہ” تتلی” میں اپنی خوبصورت پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لیے۔ اداکار ظفری خان کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی گوجرانوالہ میں ڈرامہ کرنے آئے ان کو بہت داد ملی ۔گوجرانوالہ میں ڈرامہ کرکے مزا جاتا ہے ۔

اداکارہ ماہ نور کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ شہر نے ہمیشہ ان کو محبتوں سے نوازا ہے۔ان کی کوشش رہی ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس سے ان کے دل جیت لیں اور ایسا ہی ڈرامہ “تتلی” میں میں ہو رہا ہے.

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: