پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے سے یکم دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس طارق سلیم شیخ نے منیر بھٹی کی درخواست پر

عالمی شہرتِ یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے خلاف اندراجمقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے سے یکم دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے وقاص

احمد امیر کو معاون مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کریں کہ مذکورہ درخواست میں عائد الزامات پر سائبر قانون لاگو ہوتا ہے یا نہیں،عدالت کے روبرو فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی آواز ہوں اور انصاف کی پوری امید لیکر عدالت میں آیا ہوں ،جعلسازی سے انتقال کے بعد ملتان روڈ پر واقع میری 25 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیا گیا،یہ اراضی میں نے یتیم بچوں کے لیے یتیم خانہ بنانے کیلئے خریدی، اسی موضوع پر اپنے دفاع میں گفتگو کی لیکن میرے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی، استدعا ہے کہ میری گفتگو پر سائبر قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا لہٰذا درخواست خارج کی جائے۔

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: