انٹرٹینمنٹ

جیکلین فرنینڈس نے تسلی کیلئے کورونا کے 2 ٹیسٹ کرالئے

Written by Peerzada M Mohin

بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس ساتھی اداکار اکشے کمار کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد سخت احتیاط کرنے لگی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیکلین فرنینڈس نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ منفی آیا تاہم احتیاط اور تسلی کے لئے انہوں نے دوسرا ٹیسٹ کرایا جو پھر منفی آیا۔ اداکارہ اس کے بعد بھی تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہی ہیں۔جیکلین فرنینڈس کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ 4اپریل کو مثبت آیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر وہ اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔فلم کے سیٹ پر کام کرنے والے دیگر45 افراد بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔جس کے فوراً بعد جیکلین نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: