پاکستان کاروبار

ملک بھر میں 10کلو آٹے کا تھیلا 450روپے میں ملے گا

Written by Peerzada M Mohin
وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم پر ملک بھر میں 10کلو آٹے کا تھیلا 450روپے میں ملے گا ۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا احمد نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ پنجاب میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی سپلائی فلورملز جمعرات سے شروع کریں گی جبکہ فلورملز 20 کلو پیکنگ میں آٹا تیار نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک فلورملز کو 1600 روپے فی من قیمت پر گندم فراہم کرے گا، ایک بوری گندم میں سے8 تھیلے آٹا تیار ہو گا،رمضان المبارک کے اختتام تک اوپن مارکیٹ اور رمضان بازاروں میں سستا آٹا فروخت ہوگاعید سے قبل سکیم ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ صرف 10 کلو سبز تھیلا کی پیکنگ سپلائی ہو گی،فلورملز جمعرات سے آٹا سپلائی شروع کریں گی ،واضح رہے کہ 10کلو آٹے کا تھیلا صرف رمضان بازار میں 450 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: