پاکستان کھیل

مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے، رمیز راجہ کا پی سی بی اسٹاف سے خطاب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے بورڈ کے ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے 30 کے قریب عہدیداران کو بلایا اور یہ ملاقات تقریباً 15 منٹ جاری رہی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین رمیز راجہ نے عہدیداران کو کام پر فوکس کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اب غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جانی چاہیے کیونکہ مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اب ہم سب کو کام کی طرف متوجہ ہونا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ حکومت نے پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ کو فارغ کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے گورننگ بورڈ کو 2 نام دیں گے اوربورڈ دونوں ناموں سے ایک نام تجویز کرے گا۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: