انٹرٹینمنٹ دلچسپ خبریں

امریکی گلوکارہ کا گیت 37 سال بعد دس بہترین گانوں میں شامل

Written by Peerzada M Mohin
امریکی گلوکارہ کیٹ بْش کے گانے نے 37 سال بعد ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ بنالی، یہ گانا 1985 میں ریلیز ہوا تھا۔نیٹ فلکس کی نئی سیریز ”اسٹرینجر تھنگس” میں ”رننگ اپ دیٹ ہل” گانے کو شامل کیا گیا تھا۔رواں برس 27 مئی کو سیریز ریلیز ہونے کے بعد یہ گانا امریکا کے موسیقی چارٹس میں بہترین پوزیشن پر آگیا ہے۔پچھلے ہفتے برطانیہ اور امریکا میں ”رننگ اپ دیٹ ہل” آٹھویں پوزیشن پر رہا۔1985 میں جب یہ گانا پہلی بار ریلیز ہوا تو صرف 30 ویں پوزیشن تک پہنچ سکا تھا۔اس وقت عالمی سطح پر اسپوٹیفائی اور ایپل میوزک میں یہ گانا دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سنا جانے والا گیت بن گیا ہے۔63 سالہ گلوکارہ کیٹ بْش نے کہا کہ گانے کی دوبارہ پذیرائی سے بہت خوشگوار حیرت ہوئی، نیٹ فلکس سیریز دیکھنے والے نوجوان مداحوں نے اس گانے کو نئی زندگی دے دی۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: