صحت

عرب امارات میں منکی پاکس کے مزید پانچ کیسوں کی تصدیق، دو صحت یاب

Written by Peerzada M Mohin
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و روک تھام(ایم او ایچ اے پی)نے ملک میں منکی پاکس کے پانچ نئے کیسوں کا اعلان کیا ہے۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آبل بندرکا شکار دو مریض صحت یاب ہوگئے ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس مرض کی علامات دو سے چار ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔یواے ای میں آبل بندر کے پہلے کیس کی 24 مئی کو تصدیق کی گئی تھی۔ یہ غیرملکی مسافر مغربی افریقا کے ایک ملک سے تعلق رکھتا تھا۔یواے ای میں آمد کے بعد اس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور وہ اس بیماری میں مبتلا پایا گیا تھا۔وزارت صحت نے عوام کوخبردارکیاکہ وہ سفراور سماجی اجتماعات کے دوران میں اس بیماری سے بچا کی احتیاطی تدابیراختیارکریں۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: