دلچسپ خبریں

سوڈان میں قتل کا،پولیس نے گائے کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا

Written by Peerzada M Mohin
جنوبی سوڈانی حکام نے ایک 12 سالہ لڑکے کے قتل کے الزام میں ایک گائے اور اس کے مالک کو گرفتار کرنے کادعوی کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی سوڈان میں کسی گائے کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کرنے کا یہ انوکھا واقعہ ہے تاہم اسی ملک میں ایک ماہ قبل ایک مینڈھے کو 45 سالہ خاتون کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے قصائی گائے کو اس کے مالک سمیت حراست میں لے لیا۔ اس گائے نے ایک فارم ہاس میں ایک بارہ سالہ لڑکے پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا تھا۔بتایا گیا کہ گائے کا حملہ اتنا وحشیانہ تھا کہ بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ جنوبی سوڈان کے پولیس کے ترجمان میجر ایلیا میبور نے تصدیق کی ہے کہ گائے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گائے اب مرکزی ضلع رومبیک کے ایک پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ہے۔ اس کے خلاف لڑکے کے قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: