دنیا

امریکا کے سابق صدر ٹرمپ کیخلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا

Written by Peerzada M Mohin
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیرملکی حکومتوں کی جانب سے دیے گئے تحائف کا مکمل ریکارڈ محکمہ خارجہ کو دینے میں ناکامی پر امریکی ایوان نمایندگان کی کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔ڈیموکریٹ رکن کانگریس کیرولائن میلونی نے کہاکہ یہ معلوم ہی نہیں کہ ٹرمپ کو کن غیرملکیوں نے کتنی مالیت کے تحائف دئیے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کہیں سابق صدر پر بیرونی حکومتیں اثر انداز تو نہیں ہوئیں جن سے امریکی خارجہ پالیسی مفادات خدشات کا شکار بنے ہوں۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: