انٹرٹینمنٹ

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے وفد کی جی ایم پی ٹی وی لاہور مرکز سے ملاقات

کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان کے ممبران کی جنرل منیجر پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر قیصر شریف سے ملاقات ،سی جے ایف پی ممبران کی جانب سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد جبکہ جی ایم نے پی ٹی وی کی کارکردگی اور نیشنل براڈ کاسٹنگ میں لاہور سینٹر کی کارکردگی کے حوالہ سے تفصیل سے بریف کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ پروگرامز ہوں یا نیوز، لاہور سینٹر اپنا کردار نہایت احسن طریقے سے نبھارہاہے اس وقت کوئی پروڈیوسر فارغ نہیں بیٹھا سب اپنا اپنا کام کررہے ہیں اور ایک عرصہ بعد دوبارہ پی ٹی وی کے تمام اسٹوڈیوز میں کام ہورہاہے ۔پی ٹی وی میں کام کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں صرف انہیں لیڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان شاءاللہ پاکستان ٹیلی ویژن قومی چینل کی حیثیت سے پاکستان کے تمام صوبوں کے کلچر اور ثقافت کے فروغ کیلئے کام کرے گا اس میں لاہور سینٹر انتہائی فعال اور مرکزی حیثیت کا حامل ہے اس موقع پر سینئر پروڈیوسر آغا قیصر عباس اور پی آر او پی ٹی وی محمد شکیل بھی موجود تھے جبکہ سی جے ایف پی کے ممبران میں طاہر بخاری ،ٹھاکرلاہوری ،جبارصدیقی،وقاراشرف،رفیق مغل،انجم شہزاد،معین زبیراور قربان پرنس شامل تھے۔

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: