انٹرٹینمنٹ

زارا نور کی سالگرہ،فلمی شخصیات کی شرکت

فلمسٹار زارا نور کی سالگرہ تقریب ، ستاروں کا جھرمٹ لگ گیا۔ تفصیل کے مطابق خوبرو اور چنچل فلمسٹار زارا نور کی سالگرہ جوہر ٹائون کے ایک کیفے میں منائی گئی جس میں فلم ستاروں اور شخصیات نے بھرپور شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ زرق برق لباس میں جب زارا نور کی انٹری ہوئی تو تالیوں کی گونج میں ھیپی برتھ ڈے سونگ لائیو گایا گیا جس نے سالگرہ کا مزہ دوبالا کر دیا۔ تقریب میں پروڈیوسر میاں عرفان،  حیدر راج ملتانی، ڈائریکٹر باسو چودھری اور ڈریم لینڈ پروڈکشن کی ٹیم پروڈیوسر شہزاد خان، رائٹر ڈائریکٹر اعجاز شریف، رائٹر ڈائریکٹر ایم اے رومان خان، اجمل پومی، پری شا، نشو خان، فرحان بلوچ، پرویز علی، رمضان بھٹی، بوبی اور فلمی ٹریڈ سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور زارا نور کو درازی عمر کی دعائیں دیں۔

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: