شام چوراسی گھرانے کے معروف گائیک استاد شفقت سلامت علی خان کے ساتھ” صوفی نائٹ “کے عنوان سے ایک شام آج 4 جولائی بروز پیر کو الحمراہال نمبر2میں شام 6 بجے منائی جائے گی جس کااہتمام کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان نے لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے کیاہے۔ پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض سعید سیکی سرانجام دیں گے۔پروگرام میں استاد شفقت سلامت علی خان کے علاوہ شام چوراسی گھرانے کے نوجوان گائیک فیضان علی خان اور نادر علی خان بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔تقریب میں فن وثقافت سے وابستہ اہم شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔استادشفقت سلامت علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے آباﺅ اجداد کئی پشتوں کلاسیکل موسیقی کی خدمت کر رہے ہیں اور اب ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موسیقی کی ترویج کےلئے کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں جسے کبھی فراموش نہیں کیاجا سکتا ۔
You may also like
گلوکار شہزاد شیخ کا سدھو موسے والا کو ٹریبیوٹ
گلوکار فیصل اختر کا نیا گیت کملی ریلیز
گلوکار حیدر بادشاہ کا سونگ دل میں رکھوں یا دل سے نکال...
تیس سال میں پہلا ٹائٹل،حیدر سلطان راہی کی فلم اشتہاری...
رواں سال عید الضحیٰ پر 3 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوں گی
مدھو بالا کی زندگی پر بایو پک بناکر انھیں یادوں میں...
About the author
