انٹرٹینمنٹ

رواں سال عید الضحیٰ پر 3 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوں گی

Written by Peerzada M Mohin
رواں سال عید الفطر پر 4 پاکستانی فلمیں ریلیز ہونے کے بعد اب عید الاضحیٰ پر مزید 3 پاکستانی فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں۔عیدالفطر سے قبل پاکستان میں آخری بار 2019 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سینمائوں میں فلمیں ریلیز ہوئی تھیں، جس کے بعد مارچ 2020 میں کورونا کی وبا آنے کی وجہ سے سینما بند کردیے گئے تھے۔تقریباً 2 سال بعد رواں سال عید الفطر پر صبا قمر اور زاہد احمد کی کامیڈی ایکشن فلم گھبرانا نہیں ہے، ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی کامیڈی مصالحہ فلم پردے میں رہنے دو، نیلم منیر اور احسن خان کی مصالحہ کامیڈی فلم چکر جب کہ امر خان اور عمران اشرف کی مصالحہ انٹرٹینمنٹ فلم دم مستم ریلیز ہوئی۔اس عید الاضحیٰ پر فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی قائد اعظم زندہ باد، ہمایوں سیعد، مہوش حیات اور کبریٰ خان کی لندن نہیں جائوں گا اور سمیع خان اور نازش جہانگیر کی لفنگے ریلیز کی جائے گی۔فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی ایکشن مصالحہ فلم ‘قائد اعظم زندہ باد’ عید الاضحیٰ کے موقع پر 10 جولائی کو ریلیز ہوگی جس میں فہد مصطفیٰ پولیس کا کردار نبھاتے ہوئے فْل ایکشن میں نظر آئیں گے۔فلم کے ٹریلر سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ اس میں فہد مصطفیٰ پہلے کرپٹ اور بعد ازاں ایماندار پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: